ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں درانداز: امت شاہ

ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں درانداز: امت شاہ

Wed, 08 May 2019 21:49:24  SO Admin   S.O. News Service

رانچی:08 /اپریل (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ نے آج جھارکھنڈ کے ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ درانداز ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔راہل بابا اینڈ کمپنی کہتی ہے کہ دراندازوں کو نہیں نکالنا چاہئے۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ایک بار پھر مودی حکومت بنا دو تو کشمیر سے کنیا کماری اور کولکاتہ سے کچھ تک ایک ایک درانداز کو چن چن کر نکالنے کا کام مودی حکومت کرے گی۔شاہ نے موجودہ حکومت کے کام کاج کو گنواتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے جھارکھنڈ کے لئے بہت کام کئے ہیں۔22 لاکھ کسانوں کو کسان سمان فنڈ، بابا دیودھر میں ایمس کے آغاز کیا، جمشید پور، دیوگھر، دمکا، بوکارو میں نیا ایئرپورٹ بنایا ہے۔پانچ سال کے اندر مودی حکومت نے ڈھیر سارے ایسے کام کئے ہیں جس سے ملک میں غریبوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔ملک کی 7 کروڑ غریب خواتین کو گیس سلنڈر دیا ہے۔8 کروڑ گھروں میں بیت الخلا بنوایا، غریب ماں بیٹیوں کو عزت سے جینے کا حق دیا۔


Share: